Pages

Monday, December 31, 2018

سیاسی شطرنج پر ایک بار پھر بازی پلٹ گئی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ چودھر ی نثار کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے ، سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔ایک انٹرویومیں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چودھر ی نثار پر بات کا آغاز کرنے سے بہتری ہے کہ ان کے انجام سے سبق حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں

پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی ، وفاقی جماعتوں کا مینڈیٹ چرانے سے وفاق کمزور ہوگا ، اگر سیاسی جماعتوں کو کمزور کردیا جائے گا ، آئین سے ماوراء اقدامات کئے جائیں گے تو پھر قومی جماعتیں کدھر جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ساڑھے پانچ سے سال سے حکومت میں ہے لیکن جو کرپشن کے پی میں ہوئی ہے ، اس کاذمہ دار کون ہے ؟

The post سیاسی شطرنج پر ایک بار پھر بازی پلٹ گئی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...