Pages

Monday, December 31, 2018

حکومت کا آزاد کشمیر کیساتھ ہائیڈل پاور کے کل منافع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح رویہ رکھنے کا فیصلہ ،اربوں روپے اضافی ملیں گے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ہائیڈل پاور کے کل منافع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح رویہ رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے حکومت کے اس فیصلے سے اعداو شمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کو 12 ارب روپے سالانہ ملنے کے امکانات ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر سید آصف حسین نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہائیڈل پاور کے کل منافع میں سے ادا کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے جس پر آزاد جموں و کشمیر

کی حکومت نے سمری تیار کرلی ہے جو وہ وفاقی کابینہ کے آگے پیش کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابقحال میں آزاد جموں و کشمیر کو منگلا ڈیم سے پانی کے استعمال کی مد میں 15 پیسے فی یونٹ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کو بالترتیب تربیلا ڈیم اور غازی بروتھا ہائیڈل پاور منصوبے میں سے 1.10 روپے فی یونٹ ادا کیے جاتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے ہائیڈل پاور کے منافع کی ادائیگی میں مزید اضافہ نیلم جہلم پاور منصوبے کے شامل ہونے کے بعد ہوگا۔

The post حکومت کا آزاد کشمیر کیساتھ ہائیڈل پاور کے کل منافع پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح رویہ رکھنے کا فیصلہ ،اربوں روپے اضافی ملیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...