Pages

Saturday, August 31, 2019

حاجی پیرسیکٹر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی افواج کی حاجی پیر سیکٹر میں وحشیانہ گولہ باری جاری،پاک فوج کا ایک جوان شہید،افواج پاکستان کی طرف دشمن کو دندان شکن جواب دیاگیا، پاک فوج کے شہید جوان اعجاز کی نماز جنازہ باغ میں ادا کی گئی اور شہید کو

سلامی دی گئی،نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی، فوجی و سول حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کیساتھ انکے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا ۔

The post حاجی پیرسیکٹر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ گولہ باری ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اوورٹیک کرنے پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے معروف ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں جانتے ہیں اس ممبر اسمبلی کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے نگرپارکر تفریح کے لئے آنے والے جسٹس گلزار احمد نے تیزی سے اوور ٹیک کرنے والی ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد تھر تفریحی وزٹ پر آئے ہوئے تھے اور وہ اسلام کوٹ سے نگرپارکر جا رہے تھے کہ راستے میں ممبر قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کی گاڑیوں نے سائرن بجا کر تیزی سے آکر اوور ٹیک

کیاجس پر جسٹس گلزار احمد شدید غصہ ہو گئے اور ان کی گاڑیوں کو رکوا دیا۔جس گاڑی میں ممبر قومی سمبلی اور ان کی فیملی سوار تھی اس کو جانے دیااور باقی ساتھ پروٹوکول کی اضافی گاڑیوں مع پولیس موبائل کو نگرپارکر پولیس سٹیشن پر پولیس تحویل میں کھڑی کرا دیں۔اس ضمن میں ایس ایچ او نگرپارکر حامد مری نے بتایا کہ ایم این اے کی گاڑیوں کو فی الحال کھڑا کر دیا گیاہے۔واضح رہے قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ۔

The post اوورٹیک کرنے پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے معروف ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں جانتے ہیں اس ممبر اسمبلی کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کیا واقعی بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا؟ بھارتی دعوئوں کا پول کھل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے آرمی چیف بپن راوت کی ایل او سی پر لی گئی تصویر پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا؟ کیا واقعی ایسا کیا ہے؟ نہیں دراصل وہ محفوظ اور

پاکستانی اسنائپرز کی پہنچ سے دور رہنے کی خاطر 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے تھے اور صرف تصویر بنوانے کے لئے انہوں نے دوربین پکڑی ہوئی تاکہ یہ ظاہر کرسکیں وہ ایل او سی کا معائنہ کررہے ہیں۔

The post کیا واقعی بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا؟ بھارتی دعوئوں کا پول کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹوئٹر کے مالک کا اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا

اسلام آباد( آن لائن )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ‘چکلنگ اسکواڈ’ نامی گروپ نے ہیک کیا جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکاؤنٹ سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کیں۔جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔ہیکرز نے تقریباً 15منٹ تک جیک ڈورسی کے اکاؤنٹ پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کیے۔ بعد ازاں ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بحال کرا لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ اب محفوظ ہے اور ٹوئٹر سسٹم کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب صارفین اس بات پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ٹوئٹر کے سی ای او کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں تو ان کے اکاؤنٹس کی حفاظت کی ضمانت کون لے گا؟ جبکہ ٹوئٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ کسی وضاحت دینے سے قبل ہی معطل کر دینا بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ملازم کا ہی کام ہے، کیونکہ وہاں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ہوگا

The post ٹوئٹر کے مالک کا اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مودی سرکار کو ایک اور دھچکا ،یورپین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموشی نہ رہی بڑا قدم اٹھا لیا

برسلز(این این آئی)یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپین خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے یہ بات نئے سال کے پہلے اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہی کمیٹی یورپین ایکسٹرنل ایکشن

سروس سے کہا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے۔حکومت پاکستان سمیت یورپ میں بھی مختلف تنظیموں نے اپنے احتجاج کے ذریعے یورپین اداروں کو صورتحال سے مطلع رکھا ہوا ہے۔ ان کوششوں میں کشمیر کونسل ای یو نے ایک فعال اور واضح کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اسی روز یورپین پارلیمنٹ میں موجود ہونگے ، کمیٹی کا یہ اجلاس ان کیمرہ ہوگا ۔

The post مودی سرکار کو ایک اور دھچکا ،یورپین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموشی نہ رہی بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مودی کی مسلمان دشمنی کی انتہا! آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم

دیس پور(این این آئی) انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے ریاست آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ہے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی حکومت ان لوگوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔مودی سرکار نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بسنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تصدیق کے لئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے ریاست آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ،نیشنل رجسٹر سیٹیزن (این آرسی) وہ متنازع فہرست ہے جس میں لوگوں نے یہ شواہد حکومت کو دیئے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 سے قبل شہر میں آئے تھے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی حکومت ان لوگوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔مودی سرکار نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر بسنے والے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تصدیق کے لئے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔گذشتہ برس ریاست کے شہریوں کی ایک عبوری فہرست جاری کی گئی تھی جس میں 40 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو شہریت سے باہر رکھا گیا تھا۔انتہا پسند مودی سرکار نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر شہر کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ہزاروں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے۔

The post مودی کی مسلمان دشمنی کی انتہا! آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،معاملہ عدالت تک جا پہنچا،وفاقی وزیر پر سنگین ترین الزام عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرفواد چودھری کی بطور رکن اسمبلی اہلیت چیلنج ،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی بطور رکن اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوادچودھری نے کاغذات

نامزدگی میں اثاثے چھپائے،الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فوادچودھری نے ملکیتی اراضی ظاہر نہیں کی،فوادچودھری آرٹیکل 62،63 پرپورانہیں اترتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوادچودھری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔

The post فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،معاملہ عدالت تک جا پہنچا،وفاقی وزیر پر سنگین ترین الزام عائد appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 2019-20 ا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 2019-20کا اعلان کر دیا۔تقریب رونمائی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے شرکت کی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں سابق کرکٹرز کے لیے کوچنگ اور مینجمنٹ کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی مراعات میں

اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے پی سی بی کی جانب سے لائے گئے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ اسے مزید 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سکول اور کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کریں گی، دوسرے درجے میں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹرا سٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی جبکہ تیسرے درجے میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ہر کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کو سالانہ کنٹریکٹ دے گی، یہ کھلاڑی پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے اور ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو فی میچ معاوضہ دے کر میچ میں شامل کرسکتی ہے۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے جبکہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔مزید برآں قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہوں گے جبکہ قومی ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہوں گے۔ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے تمام ٹورنامنٹس میں کوکابورا کی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔اس ضمن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتری لانا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے۔نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے

نفاذ سے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آئے گا، اس کی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی مکمل معاونت کرے گا۔انہوںنے کہاکہ سسٹم میں بہتری آنے میں وقت لگے گا لیکن پرامید ہوں نئے سسٹم سے ہماری کرکٹ میں بہتری ضرور آئے گی۔پاکستان میں پروفیشنل ازم کا معیار دوسرے ملکوں سے بہت کم ہے، ہم ایک دن بہت اچھا پرفارم کرتے ہیں پھر دوسرے ہی دن بہت ہی برا کھیل جاتے ہیں۔

ہمیں ایسے پروفیشنل کرکٹرز چاہیے جو کسی بھی کنڈیشنز میں بہترین کھیل پیش کرسکیں، آسٹریلوی کرکٹرز ہر طرح کی کنڈیشنر میں بہترین کھیل اس لئے پیش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ ان کا سسٹم بہت اچھا ہے۔انہوںنے کہا کہ کتنے دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہمیں ان کا متبادل کوئی اچھا کھلاڑی نہیں مل رہا۔

ہمیں تعداد نہیں بلکہ معیاری کرکٹ چاہیے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے، یہ سٹرکچر ورلڈ ٹیسٹ چمپئنشپ کے لیے پاکستان کو بہترین ٹیم کے انتخاب میں مدد دے گا۔مجموعی طور پر 450 کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف ممبران اس ڈومیسٹک سٹرکچر میں شرکت کریں گے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر 2019-20 ا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی ڈاکٹر نے یاسین ملک کو ایسا کیا ’’ایس ایم ایس‘‘کیا جس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کی نیندیں اڑا دیں ، ڈاکٹر کو بلا کیا کیا سلوک کیا؟

نئی دہلی( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ ہتھکنڈوں کی انتہا ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنما یٰسین ملک کے ساتھ ان کے خون کے ٹیسٹ بارے ایس ایم ایس کا تبادلہ کرنے پر ایک کارڈیالوجسٹ کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے

نے ممتاز کارڈیالوجسٹ اوبیندرا کا یول کو طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈاکٹر کایول کا کہنا ہے کہ ان سے یٰسین ملک کے ساتھ ان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کا تبادلہ کرنے کے معاملے کو ’’ حوالہ رقم ‘‘ سے جوڑ کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

The post بھارتی ڈاکٹر نے یاسین ملک کو ایسا کیا ’’ایس ایم ایس‘‘کیا جس نے بھارتی تحقیقاتی ادارے کی نیندیں اڑا دیں ، ڈاکٹر کو بلا کیا کیا سلوک کیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈیل آف دی سنچری ! نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار،سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی،مریم نواز اور شہبازشریف کا کیا بنے گا؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جان اچکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل تقریباََ ہو چکی ہے۔ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔جب کہ مریم نواز بھی دس سال

کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں گی اور اس عرصے میں سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔امکانات ہیں کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں ڈیل فائنل ہو جائے گی اور یہ پورے شریف خاندان کو بچا لے گی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اس تمام ڈیل میں شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل میں ایک شکست تسلیم کرلینے والے انسان بن چکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے زندگی کے آئندہ سال ہر حالت میں آرام سے گزارنا چاہتے ہیں۔

The post ڈیل آف دی سنچری ! نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار،سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی،مریم نواز اور شہبازشریف کا کیا بنے گا؟تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بختاور بھٹو کی شادی کی اطلاعات ! جانتے ہیں لڑکا کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعوی ٰکیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ بختاور کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی ہونے لگی ہے ، بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول نہیں تھا۔آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے گند میں لا رہے ہیں ۔ آصفہ پڑھی لکھی ہے ، اچھی بچی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ بی بی

بول رہی ہے۔ آصفہ بھٹو کو اسی لیے سیاست میں لایا جا رہا ہے کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول کی آپس میں کوئی جھڑپ ہوئی ہےاور وہ کافی دن سے ان سے ملے نہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ افواہیں تو ہیں اور مجھے بھی ایک ایسے شخص نے بتایا ہے جو ایسی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔یاد رہے کہ طبیعت خراب ہونے پر سابق صدر کو پمز میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا اب وہ واپس اڈیالہ جیل لے جائے جا چکے ہیں۔

The post بختاور بھٹو کی شادی کی اطلاعات ! جانتے ہیں لڑکا کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی اورعالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس، آسام میں لاکھوں مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے پر عمران خان کا سخت ردعمل

اسلام آباد،نئی دہلی(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، بھارتی اورعالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس جاری کررہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، بھارتی اورعالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس جاری کررہا ہے۔

مودی کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس سامنے آرہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی ہے۔یاد رہے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں قومی رجسٹر برائے شہریت کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ آج ہفتہ اکتیس اگست کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ریاست میں تقریبا انیس لاکھ افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی تارکین وطن قرار دے دیا ہے۔

The post بھارتی اورعالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس، آسام میں لاکھوں مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے پر عمران خان کا سخت ردعمل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وہ سرکاری افسر جو20 ،21 یا 22نہیں بلکہ 36 گریڈ کی ملازمت کرتا رہا، 7کروڑ سے زائد تنخواہ وصول ، آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

کراچی(آن لائن)سندھ کا ایک افسر بیس ، اکیس یا بائیس نہیں بلکہ 36 گریڈ کی ملازمت کرتا رہا کیونکہ اس کے پاس بیک وقت 18 ، 18 گریڈ کی دونوکریاں تھیں جن سے 7 کروڑ سے زائد تنخواہ وصول کی۔عمرکوٹ کا رہائشی محمد طیب سال 1992 میں محکمہ لیبرمیں بھرتی ہوا تھا۔ اس کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد طیب عمرانی نامی شخص محکمہ صحت میں بھرتی ہوا۔ان دونوں ملازمین کا گریڈ 18 تھا جس کے تحت یہ لاکھوں روپے تنخواہ لیتے رہے

لیکن سال 2015 میں سامنے انے والی آڈٹ رپورٹ میں ایک ایسا انکشاف ہوا جس نے سب کو چکرادیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق محمد طیب اور طیب عمرانی دو نام رکھنے والا ہی شخص ہے جس نے دو شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں۔شناختی کارڈ میں ایک پر عمرکوٹ اور دوسرے پرگلشن اقبال کراچی کا پتہ درج ہے۔جعلسازی کے باعث اس افسر نے محکمہ لیبر سے چوبیس سال تین ماہ جبکہ محکمہ صحت سے تئیس سال سے زائد عرصے تک تنخواہ وصول کی۔

The post وہ سرکاری افسر جو20 ،21 یا 22نہیں بلکہ 36 گریڈ کی ملازمت کرتا رہا، 7کروڑ سے زائد تنخواہ وصول ، آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے

کنگسٹن (این این آئی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ء اور 2016ء میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ء میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے کو آنر

جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

The post کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

لندن (این این آئی)انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز کے مقام پر کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

The post انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Friday, August 30, 2019

راولپنڈی میں گولیاں چل گئیں ، 2افراد جان سے گئے،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

راولپنڈی(آن لائن) ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت تحسین طارق کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت لاراسب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم کی شناخت تحسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول لاراسب نے ملزم کے والد کے خلاف دو روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا۔

The post راولپنڈی میں گولیاں چل گئیں ، 2افراد جان سے گئے،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان

لندن (این این آئی)میلبورن کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کااعلان کیا ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم سی سی کی طرف سے جاری

کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی آئندہ ماہ اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ایمپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

The post میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سلمان خان کی سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ، عالی بھٹ بھی حیران رہ گئی

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار سلمان خان نے کہاہے کہ سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔ سلمان خان نے اپنے اس اعلان سے نہ صرف اپنے مداحوں بلکہ عالیہ بھٹ کو بھی حیران کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کی سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ہے۔

سلمان خان نے ایک اور ٹویٹ میں کچھ ایسے اشارے دئیے ہیں کہ اگلی عید پر وہ کک ٹو لے کر آنے والے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’انشا للہ ‘کی شوٹنگ چند روز بعد شروع ہونے والی تھی۔ادھر بھنسالی پروڈکشن نے بھی ایک ٹویٹ میں فی الحال فلم نہ کرنے کا اعلان کیا ۔

The post سلمان خان کی سنجے لیلی بھنسالی کیساتھ فلم ’انشا اللہ‘ روک دی گئی ، عالی بھٹ بھی حیران رہ گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور راہل کی وجہ فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی ہے، کرینہ کپور

ممبئی (این این آئی)اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور راہل کی وجہ فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی ہے ۔اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک ٹی وی ریالٹی شو میں بتایا کہ راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور انھوں نے صرف راہل رائے کی وجہ سے فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی تھی۔ جواب میں راہل نے ٹویٹ کیا سپیچ لیس‘ یعنی میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

The post راہل رائے ان کا پہلا کرش تھے اور راہل کی وجہ فلم عاشقی آٹھ بار دیکھی ہے، کرینہ کپور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بی جے پی حکومت نے ملکی معیشت ’’پنکچر‘‘ کردی ، کانگریس نے مودی کوآئینہ دکھا دیا

نئی دہلی(سی پی پی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جی ڈی پی کی رفتار سوا چھ سال کے کم ترین سطح پرآجانے پر نریندر مودی حکومت پر ہفتہ کو شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھے دن کا ڈھول بجانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی حکومت نے معیشت کی حالت پنکچر کر دی ہے۔

مسز واڈرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل-جون 2019 )کے جاری اعداد و شمار پر ٹوئٹ کیاجی ڈی پی کی شرح سے صاف ہے کہ اچھے دن کا بھونپو بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کی حالت پنکچر کر دی ہے ۔قابل غور ہے کہ جی ڈی پی اعداد میں ترقی کی شرح سوا چھ سال کے کمترین سطح پانچ فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ نہ جی ڈی پی گروتھ ہے نہ روپے کی مضبوطی۔ روزگار غائب ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے حکومت پر طنز کیا کہ اب تو صاف کہہ دو کہ معیشت کو تباہ کر نے کے یہ کس کے کرتوت ہیں۔مرکزی شماریات کے دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ، زراعت اور کانکنی کے شعبے میں سستی کی وجہ سے ملک کی جی ڈی پی کی ترقی کی شرح مسلسل پانچویں سہ ماہی میں گھٹتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پانچ فیصد رہ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترقی کی شرح آٹھ فیصد رہی تھی۔یہ مالی سال 2012-13 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد جی ڈی پی میں سب سے کمزور اضافہ ہے۔ سال 2012-13 کی آخری سہ ماہی میں ترقی کی شرح 4.3 فیصد رہی تھی. مالی سال 2017-18 کی آخری سہ ماہی (8.1 فیصد) کے بعد سے ترقی کی شرح میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی بالترتیب آٹھ فیصد، سات فیصد، 6.6 فیصد اور 5.8 فیصد کی رفتار سے بڑھی تھی۔

The post بی جے پی حکومت نے ملکی معیشت ’’پنکچر‘‘ کردی ، کانگریس نے مودی کوآئینہ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ثنا فخر فلم میں چوہدری اسلم کی اہلیہ بنیں گی

کراچی (این این آئی)مزاحیہ فلم ‘رونگ نمبر 2 کا حصہ بننے کے بعد اب پاکستان کی ٹیلنٹڈ اداکارہ ثنا فخر بہت جلد ایک اور نئی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں جس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔اداکارہ ان دنوں فلم ‘چوہدری: دی مارٹیرکی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں ثنا فخر ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ایک انٹرویومیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اتنے طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد میں اب اس مقام پر موجود ہوں جہاں میں اسکرپٹس پر زیادہ فوکس کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں جن اسکرپٹس پر میں کام کروں وہ بامعنی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار بے حد خاص ہے، ایک تجربہ کار اداکار ہونے کے باعث ایسا کچھ بھی ملنا مشکل ہے جو مجھے چیلنج کرے۔ثناء کے مطابق میں فلم کا حصہ اس وقت بنی جب مجھے پتا چلا کے اس میں سچے واقعات پیش کیے جائیں گے، مجھے ایک اصل کردار نبھانے کا خیال بیحد پسند آیا، بہت کم فلمیں ایسی بنتی ہیں جس میں خواتین کا بیحد مضبوط کردار ہو لیکن اس فلم میں موجود خواتین کے کردار بیحد مضبوط ہیں۔فلم میں دیگر کاسٹ میں شمون عباسی اور یاسر حسین موجود ہیں جبکہ بہت سے کرداروں کے لیے نئے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی طارق اسلم جو چوہدری اسلم کے ساتھ کام کرچکے ہیں، وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔عظیم سجاد کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ثنا ء فخر نے بتایا کہ ابھی فلم کی شوٹنگ جاری ہے، مجھے اْمید ہے کہ سب کچھ خیریت سے مکمل ہو، میں جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنتی ہوں کوشش کرتی ہوں کہ اس کے لیے بھرپور محنت کروں اور اپنی بہترین کارکردگی سے پیش کروں۔یاد رہے کہ سندھ پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری اسلم 9 جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔انہوں نے 30 سال تک کراچی پولیس میں فرائض انجام دئیے۔

The post ثنا فخر فلم میں چوہدری اسلم کی اہلیہ بنیں گی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فلم سپر اسٹار بنانا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے، احتشام الدین

لاہور (این این آئی) ہدایت کار احتشام الدین نے کہاہے کہ فلم سپر اسٹار بنانا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے۔ ایک انٹرویومیں معروف ڈرامہ سیریل آنگن اور سپر اسٹار پہ بیک وقت کام کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے سپراسٹار کی ہدایتکاری کے لیے جب کال موصول ہوئی تو میں آنگن پر کام کر رہا تھا۔میں پیشکش کے بعد مخمصے کا شکار ہو گیا کہ دونوں پراجیکٹس کے ساتھ انصاف کیسے کر پاؤں گا۔ مگر خدا کا شکر ہے کہ فلم کی باضابطہ عکس بندی سے قبل اور اس کے بعد کی گئی محنت نے فلم کو ایسا بنا دیا جیسا میں اور سمیع خان بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ فلم کے ڈائیلاگ نکھارنے میں مصطفی آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان ہی کی بدولت ہمیں تماشہ ہے تو تماشہ ہی سہی جیسے ڈائیلاگز سننے کو ملے۔اذان سمیع خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ زیبا بختیار نے مجھے ہدایتکاری کی طرف آنے کی ترغیب دی تھی اور اب ان کا بیٹا اس انڈسٹری کے لیے ایک عظیم اثاثہ ثابت ہورہا ہے۔فلم سپراسٹار میں نامی گرامی ناموں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ندیم بیگ جیسے بڑے اداکاروں کے لیے ہدایتکاری کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

The post فلم سپر اسٹار بنانا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے، احتشام الدین appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امیتابھ کی اپنی تمام جائیداد بیٹے ابھیشک اور بیٹی شو یتا نندہ کے درمیان برابرتقسیم کر نے کی وصیت

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے امیتابھ بچن نے کہاہے کہ اپنی تمام جائیداد بیٹے ابھیشک اور بیٹی شو یتا نندہ کے درمیان برابرتقسیم کر نے کی وصیت کی ہے ۔ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انھوں نے اپنی تمام جائیداد اپنے بیٹے ابھشیک اور بیٹی شویتا نندہ کے درمیان برابر تقسیم کرنے کی وصیت کی ہے۔ امیتابھ نے یہی بات ٹرئٹر پر بھی کہی ہے ۔

The post امیتابھ کی اپنی تمام جائیداد بیٹے ابھیشک اور بیٹی شو یتا نندہ کے درمیان برابرتقسیم کر نے کی وصیت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ماورا حسین اور عدیل حیسن ڈرامہ ’’داسی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ ماورا حسین اور عدیل حیسن ڈرامہ ’’داسی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ ماورا حسین نئے ڈرامے ’’داسی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ڈرامہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے جبکہ اداکارہ فریال محمود اس میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

The post ماورا حسین اور عدیل حیسن ڈرامہ ’’داسی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی پاکستان چھوڑ کر چلے گئے مودی حکومت نے انہیں کیوں واپس بلوایا؟جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی غیر موجودگی کے دوران قائم مقام ہائی کمشنر کے فرائض سر انجام دینے والے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلو والیاکو بھارتی دفتر خارجہ نے نئی دہلی طلب کر لیا جس کے بعد وہ واہگہ بارڈر لاہور کے راستے نئی دہلی پہنچ گئے۔بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق آہلووالیا کو مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت کے خلاف

پاکستان کے شدید احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات دینے کے لئے نئی دہلی میں لایا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر، قائم مقام ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کے عہدے خالی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے واپس چلے گئے تھے۔

The post بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی پاکستان چھوڑ کر چلے گئے مودی حکومت نے انہیں کیوں واپس بلوایا؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان میں اب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے بیٹری پر چلیں گے،فواد چوہدری نےاہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے ۔پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشہ بھی چلایا ۔

The post پاکستان میں اب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے بیٹری پر چلیں گے،فواد چوہدری نےاہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سینٹ نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جبروتسلط کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ،متن میں کیا چیز واضح کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جبروتسلط کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ختم کرے ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جار ی رہے گی جبکہ اراکین سینٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتخال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں عملی طور پر

کشمیر کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے، ماضی کی غلطیاں ہم نہ دہرائیں ، کشمیر کی جدوجہد مقامی ہے ،اسے مقامی رہنے دیں ،ملک کے اندر دست شفقت کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ کے تمام ممبران علی وزیر، محسن داوڑ سمیت سب کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے، آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام سیاستدانوں کو رہا کرکے اتحاد کا پیغام جانا چاہیے، متحد ہو کر کشمیر کی لڑائی موثر طریقے سے لڑ سکتے ہیں۔ جمعہ کوسینٹ کااجلاس چیئر مین کی زیر صدارت ہوا جس میں دوسرے روز بھی کشمیر کی موجودگی صورتحال پر بحث جاری رہی ۔ مولانا عبد الغفور حیدر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ آرمی پبلک سکول کے سانحے پر پوری قوم پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر تھے۔ انہوںنے کہاکہ جب سے کشمیر کا مسئلہ سامنے آیا تمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہت سارے مسائل میں ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں ہم ہر رائے میں ایک ساتھ ہیں مگر تمام اتفاقات کے باوجود اپوزیشن اپوزیشن اور حکومت حکومت ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جس میں اپوزیشن کا اختلاف ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مشترکہ اجلاس سے کوئی مثبت پیغام نہیں گیا،مشترکہ اجلاس میں ایسی تقریریں کوئی جیسے الیکشن میں ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی الیکشن کشمیر پر لڑا پاکستان میں بھی بعض پارٹیاں کشمیر پر الیکشن لڑیں۔انہوںنے کہاکہ مودی نے کہا تھا کہ میں

الیکشن جیتا تو کشمیر کے آئین میں ترمیم کرونگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ مودی آئیگا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا،عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر کا بہترین حل تین حصوں میں تقسیم ہے،ہم مگر مچھ نے آنسو رو رہے ہیں کہ شاید بھارت نے غیر قانونی طریقے سے کشمیر کا آئین بدلہ۔انہوںنے کہاکہ جتنا مجرم مودی ہے ، اتنا ہمارے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم امریکہ گئے تو حکومتی ارکان نے کہا

وزیراعظم کا اہم دورک ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو بلایا گیا تھا کہ کشمیر پر فیصلہ ہو گیا ہے آکر سن لو،کہتے ہیں دورہ کامیاب ہو گیا ہے، شبلی فراز نے بھی بغلے بجائیں۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی بیوی سے وزیراعظم نے ہاتھ ملایا اور تصویریں کھینچوائیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری جاری ہے اور بچے بلک رہے ہیں،ہندو معصوم لوگوں کو قتل عام کر رہے ہیں اور ہم 30 منٹ کا

افسوس کر کے گھر چلے جائینگے۔انہوںنے کہاکہ آپ کہتے ہیں ہم نے تین جنگیں لڑیں،زرا بتا دیں حاصل کیا کیا،؟۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے کوئی بات کرو تو کہتے ہیں کہ کیا کروں جنگ لڑوں؟انہوںنے کہاکہ بہتر ہے کہ ٹیپو سلطان کی مثال دینے والے جرات کریں،مودی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی کہہ رہے ہیں کہ اب مظفرآباد کی خیر مناؤ،عملی طور پر کشمیر کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ مودی نے جو کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے،اس پر ہندوستان میں بڑی تقسیم ہے،مودی ہندوستان کو ہندوا بنانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس سمیت بہت سی سیاسی جماعتیں مودی کی سوچ کے خلاف ہیں،ارون دھتی رائے لکھتی ہیں اب تو کشمیر سے کالونیلزم کی جھلک آ رہی ہے،کشمیر کمیٹی پر ہم حزب اختلاف نے بہت کام کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے دنیا کو لکھ کر بھیجا ہے کشمیر پر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ پچیس دن سے کشمیر میں مکمل ناکہ بندی ہے ،بھارت بے نقاب ہوا ہے ، بھارت پر کالے دھبے لگے ہیں ،مودی ایک فاشسٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی کی غلطیاں ہم نہ دہرائیں ، کشمیر کی جدوجہد مقامی ہے ،اسے مقامی رہنے دیں ،ملک کے اندر دست شفقت کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ

سیاسی قدیدیوں کو رہا کریں ، پی ٹی ایم کے ممبران کو رہا کریں ،نواز شریف ، آصف زرداری کو رہا کریں،ہمیں اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے تمام ممبران علی وزیر، محسن داوڑ سمیت سب کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام سیاستدانوں کو رہا کرکے اتحاد کا پیغام جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم متحد ہو کر

کشمیر کی لڑائی موثر طریقے سے لڑ سکتے ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے حکومت سے او آئی سی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی اقوام متحدہ سے بھی بدتر ہے ،او آئی سی کشمیر پر ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکی ،جن ممالک سے پاکستان سپورٹ ڈھونڈ رہا وہاں سے نہیں ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی لیڈرشپ اپنے مفادات کو دیکھتی ہے،

مسلمہ امہ پر وقت آیا تو پاکستان کھڑا ہو جاتا۔ انہوںنے کہاکہ جب پاکستان پر برا وقت آیا تو مسلم امہ ساتھ کھڑی نہیں ہوئی،اب ہمیں ان کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے کیوں کہ ان معاشی مفادات ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کہہ دینا چاہیے کہ مسلم امہ کے لیے بہت کچھ کر چکے اب نہیں۔رضا ربانی نے کہاکہ او آئی سی نے کسی بھی مسلم ملک میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ بھٹو نے کال کوٹھری میں

یہ بات کہی تھی کہ ہمالیہ روئے گا۔انہوںنے کہاکہ خطے کی جو صورتحال بنی ہے آج ہمالیہ رو رہا ہے، انہوںنے کہاکہ آپ سے گزارش ہے کہ سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس کشمیر کی صورتحال پر بلایا جائے،امہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،آج 3 ممالک کشمیر کے ایشو پر پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ امریکہ کے ساتھ کھڑا رہا، امریکہ کے ساتھ مل کر

روس سے جنگ کی،ٹرمپ نے ثالثی کی آفر کی،امریکہ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنا کر بھی ثالثی کی ، ایسی ثالثی قبول نہیں۔سینیٹر رحمن ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں کشمیر ایشو پر ایک کمیٹی یا ٹاسک فورس تشکیل دئیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی کیلئے تقریروں کا وقت گزر چکا ،اب ایکشن کا وقت آچکا،آج کشمیر ہمیں مدد کیلئے پکار رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آر ایس ایس کے ہیڈ نے کہا ہے بھارت میں ہندؤوں کے علاوہ اور کوئی مذہب نہیں رہے گا۔ بعد ازاں سینیٹ میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جبروتسلط کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قرارداد قائد ایوان سینیٹ شبلی افراد نے پیش کی ۔قرارداد میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

قرارداد میں کہاگیاکہ نریندر مودی کے کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی منافی ہے۔کشمیر میں غیر قانونی طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔یہ مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

The post سینٹ نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جبروتسلط کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ،متن میں کیا چیز واضح کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ایک شخص کی چہل قدمی سے میونخ ائیرپورٹ 4 گھنٹے کے لیے بندرہا

میونخ(این این آئی ) جرمن شہر میونخ میں تھائی لینڈ سے تعطیلات منا کر لوٹنے والے شخص کی لاشعوری چہل قدمی نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 27 اگست کو میونخ ائیرپورٹ پر کنکٹنگ پرواز کے منتظر اس نامعلوم شخص کی وجہ سے

بڑے پیمانے پر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، جس سے ہوائی اڈہ کئی گھنٹوں تک بند رہا اور 200 کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ شخص مسافروں کے مخصوص علاقے سے ٹوائلٹ جانے کے لیے نکلا اور واپسی پر الجھن کا شکار ہوگیا کیونکہ دیگر مسافر جاچکے تھے۔اس شخص نے پھر میڈرڈ جانے والی کنکٹنگ پرواز کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور مبنیہ طور پر وہ بٹن دبا دیا جس نے ایمرجنسی دروازے کھول دیئے۔یہ ایمرجنسی دروازے ائیرپورٹ کے اس مخصوص حصے کی جانب جاتے ہیں جو ان مسافروں کے لیے مخصوص ہوتے ہیں جن کو سیکیورٹی کلیئر قرار دے چکی ہوتی ہے۔اس مسافر کے بٹن دبانے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی اور ائیرپورٹ کے 2 ٹرمینل سے جزوی انخلا عمل میں آیا جبکہ ہوائی اڈے کی بندش 4 گھنٹے تک برقرار رہی۔میونخ جرمنی کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک ہے اور ائیرپورٹ کی بندش سے 5 ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے۔پولیس کی جانب سے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی تاہم اس کا تعلق اسپین سے تھا اور 20 سے 30 سال کے درمیان عمر تھی۔پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس نے جواب میں بتایا کہ وہ اپنی غلطی پر بہت خوفزدہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کو سزا دیئے جانے کا امکان نہیں کیونکہ اس سے یہ سب غلطی سے ہوا۔

The post ایک شخص کی چہل قدمی سے میونخ ائیرپورٹ 4 گھنٹے کے لیے بندرہا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آئی فون کمپنی ایپل کا بھارت میں پہلا ریٹیل اسٹور جلد کھولنے کا اعلان

نیویارک(این این آئی)آئی فون اور اور میکنٹوش کمپوٹرز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ضوابط نرم بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایپل کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب ہے۔ کیلی فورنیا میں قائم ایپل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعاون سے بننے والے نئے قواعد و ضوابط کا خیرمقدم کرتی ہے۔ بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ان شرائط کو نرم کیا گیا ہے، جس میں غیرملکی کمپنیوں کو

کسی بھی برینڈ کی تیاری اور بھارت میں کاروبار کے لیے قریب تیس فیصد مقامی ذرائع درکار ہوتے تھے اور مقامی افراد کو ملازمت دیے بغیر ریٹیلینگ اور آن لائن کاروبار کے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے تھے۔ایپل کمپنی کا کہنا تھاکہ بھارت میں ابھی ریٹیل اسٹور کے قیام میں کچھ وقت لگے گا، تاہم وہ پہلا ایپل اسٹور کھولنے کے لیے اور صارفین کو خوش آمدید کہنے کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایپل مصنوعات بھارت میں فروخت ہوتی ہیں، تاہم اس کے لیے فرینچائز اسٹورز قائم ہیں، تاہم چینی اور جنوبی کوریائی مصنوعات کی وجہ سے ایپل کو اسمارٹ فونز کے شعبے میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

The post آئی فون کمپنی ایپل کا بھارت میں پہلا ریٹیل اسٹور جلد کھولنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی ، امریکی صدر

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ طالبان سے معاہدے کے قریب ہیں، افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی بجائے چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک تعداد کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نے بتایا کہ طالبان سے معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم نتیجہ ابھی غیریقینی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے بعد مزید انخلا کا تعین کرے گا۔

The post طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی ، امریکی صدر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی !نریندر مودی کشمیر سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے کیا کام کر سکتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو انتباہ جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھاؤں گا، ہم نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ آج دنیا مودی کی فاشسٹ اور نسل پرست حکومت کے سامنے کشمیریوں کے لیے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا، اگر دنیا مودی کے سامنے نہ کھڑی ہوئی یہ بات یہاں نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ

ہمیں علم ہے کہ بھارت کی کوشش ہے دنیا کی کشمیر سے نظر ہٹائی جائے، اس لیے دنیا کو بتارہے ہیں یہ آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے اور جب یہ کچھ کریں گے تو مودی کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ اینٹ جواب پتھر سے دیں گے، ہماری فوج تیار ہے، دنیا کو پتا چلنا چاہیے جب دو ایٹمی طاقتیں اس طرح آمنا سامنا کرتی ہیں تو صرف برصغیر کو نہیں دنیا کو نقصان ہوگا، آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت نے نہرو کی فلاسفی پر عمل نہیں کیا، آر ایس ایس والوں نے گاندھی کو قتل کیا تھا، یہ لوگ صرف ہندوراج کو مانتے ہیں۔جنرل اسمبلی میں یہ سب بتاؤں گا، ابھی سے دنیا کو تیار کررہے ہیں کہ جو ظلم ہورہا ہے اس پر چپ کرکے بیٹھیں گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کشمیر آور منارہے ہیں۔دوپہر 12 بجتے ہی وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین سمیت دیگر شخصیات وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے جہاں سائرن بجائے گئے اور پہلے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

The post کشمیریوں سے اظہاریکجہتی !نریندر مودی کشمیر سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے کیا کام کر سکتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو انتباہ جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خود کش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت کرنے والے لبنانی بنک پرامریکی پابندیاں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کے ایک بنک جمال ٹرسٹ بنک اور اس کے ماتحت متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ اس بنک پر ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی معالی معاونت اور معاشی سہولت کاری کا الزام عاید کیا ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن کافی عرصے سے لبنان کے ہر اس ادارے، تنظیم اور فرم پر پابندیاں عاید کررہا ہے جو دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

جمال ٹرسٹ بنک پر حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کی مالی معاونت اور ایران میں قائم ‘شہدا فائونڈیشن’ کی مدد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ لبنانی بنک خود کش بمباروں کے اہل خانہ کی کفالت کررہا ہے۔امریکی حکومت نے ایرانی پاسدارا انقلاب کے چار عہدیداروں پربھی پابندیاں عاید کی ہیں جن پر حزب اللہ کے ذریعے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو فنڈز کی فراہمی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمال ٹرسٹ کا شمار لبنان کے چھوٹے بنکوں میں ہوتا ہے۔ جمال ٹرسٹ بنک کے کل اثاثوں کی مالیت لبنانی بنکنگ سیکٹر کے اثاثوں کی نسبت صفر اعشاریہ 39 فی صد ہے۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی مالی مدد کرنے والے لبنانی بنک پر تنظیم کو ٹیکنالوجی میں معاونت اور ایران میں قائم شہداء فائونڈیشن کی مالی مدد بھی شامل ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری برائے انسداد دہشت گردی سیگل منڈلکر کا کہنا تھا کہ جمال ٹرسٹ بنک جیسے لبنانی مالیاتی ادارے کرپٹ ہیں جو لبنان کی خود مختاری اور اس کے مالیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔

The post خود کش بمباروں کے خاندانوں کی کفالت کرنے والے لبنانی بنک پرامریکی پابندیاں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے ، پینٹاگان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات پر عدن میں آئینی فوج پر بمباری کے الزامات مسترد کردیے ہیں تاہم پینٹاگان نے کہاہے کہ ہرملک کواپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگان کی خاتون ترجمان ریپیکا ریپارچ نے ایک بیان میں کہا کہ ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ ہرملک کی قیادت

اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا ہے کہ امارات عدن میں سرکاری فوج کی تنصیبات پربمباری کرکے عبوری کونسل کے جنگجوئوں کی مدد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کویہ سوالات اماراتی قیادت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ الزامات سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

The post ہرملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے ، پینٹاگان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں،فرانس

پیرس (این این آئی )فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج میں بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ضمانت کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں عالمی سفیروں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں ایرانی مداخلت اور ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے

معاملے پر تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے لیے شرائط تیار کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ سے باہر آنا اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنا ہو گی۔جان ایف لوڈریان نے یمن میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امن مساعی کو آگے بڑھانے کی حمایت کی۔

The post خلیج میں آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت دینے کے لیے کام کر رہے ہیں،فرانس appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ٹرمپ اور ایردوآن کا ادلب میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پرزور

واشنگٹن(این این آئی)شام کے شہر ادلب میں اسدی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور امن وامان کی صورت حال پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے درمیان ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیاہے۔ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک اور امریکی صدور کے درمیان ٹیلیفون پربات چیت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور نے ادلب میں بمباری کے دوران شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پرزور دیا۔ دونوں رہ نمائوں نے اسدی فوج اور اس کی معاون

روسی فوج کے طیاروں کی ادلب میں بمباری کے دوران شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ شمال مشرقی شام میں سیف زون کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ صدر طیب ایردوآن نے ماسکو کے دورے اور صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد واپسی پر کہا کہ ترک فوج شام کی سرحد پرکسی بھی فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی معاونت سے شام کی سرحد پرآپریشن تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

The post ٹرمپ اور ایردوآن کا ادلب میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پرزور appeared first on JavedCh.Com.



loading...

یورپ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ یورپ میں خسرے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی براعظم میں خسرے کے تقریباً نوے ہزار واقعات سامنے آئے۔ اس ادارے نے مزید بتایا کہ

2018ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا تھی۔ ساتھ ہی اس پیش رفت کے بعد برطانیہ، البانیہ، چیک جمہوریہ اور یونان کی خسرے سے پاک ممالک کی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے۔ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں۔ خسرے کے نوے ہزار میں سے اٹھہتر فیصد کیسز انہی ممالک میں دیکھنے میں آئے۔

The post یورپ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آصفہ بھٹو زر داری جب آصف علی زر داری سے ملنے گئیں تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پمز انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زر داری اور نیر بخاری کو آصف علی زر داری سے ملنے سے روک دیا ۔ جمعہ کو پمز میں زیر علاج آصف زرداری کی عیادت کیلئے آصفہ بھٹو زرداری اور نیر بخاری سمیت دیگر رہنماء پمز ۃسپتال پہنچے ۔ انتظامیہ نے

آصفہ بھٹو اور نیر بخاری کو آصف زرداری سے ملنے سے روک دیا۔ نیر بخاری نے بتایاکہ آصفہ بھٹو اور دیگر رہنماء گیٹ کے باہر موجود ہیں، ہمیں آصف زرداری سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔نیر بخاری نے کہاکہ آصفہ بھٹو کے ہسپتال پہنچنے کے بعد گیٹ بند کردیئے گئے ہیں۔

The post آصفہ بھٹو زر داری جب آصف علی زر داری سے ملنے گئیں تو ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ حیرت انگیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا اور سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے کیا بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے پچیس یوم سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں،

رات کی تاریکی میں بھارتی فورسز گھروں میں گھس کر جبر اً نوجوان اور بچوں کو اغواء کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظر سے پوشیدہ رکھا جا سکے ۔انہوںنے کہاکہ مستقل کرفیو کی وجہ سے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے حاملہ خواتین کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں مل رہی۔انہوںنے کہاکہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کا خدشہ ظاہر کر چکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا روزانہ کی بنیاد پر بھارتی جبر و استبداد کے المناک مناظر دنیا بھر کے سامنے لا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نے اپنی ہم منصب کانگ کیونگ وا سے کہا کہ آپ خود جنیوا میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور صورتحال کی نزاکت اور نوعیت کا ادراک رکھتی ہیں جبکہ صدر جنوبی کوریا انسانی حقوق کی وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ہمیں کورین حکومت سے مؤثر کردار کی توقع ہے ۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین حالیہ رابطے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے

مابین مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور جبراً مسلمانوں کی

اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پچیس روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندھی کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے

نہتے مسلمانوں کو عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی اور مساجد کو مقفل کر دیا گیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو اس سلسلے میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ہونیوالے حالیہ روابط اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور سیکریٹری جنرل او آئی سی کو لکھے گئے خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے اس گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے ، روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

The post مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا اور سعودی ہم منصب کو ٹیلیفون کر کے کیا بڑا مطالبہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سیاحت کی شوقین اقرا عزیز کا آئٹم نمبر کرنے سے انکار

اسلام آباد (این این آئی) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ وہ سیاحت کی بہت شوقین ہیں اور آئٹم نمبر کبھی نہیں کریں گی۔ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف اداکارہ اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ عنقریب جلوہ گر ہو رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کو مختلف ممالک اور جگہوں کو دیکھنے کاشوق ہے

اور ان کو جب بھی موقع ملے تو وہ بیرون ممالک سیر کے لئے نکل جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اچھے سکرپٹ والی کسی بہترین فلم کی آفر ہوئی وہ فورا قبول کریں گی لیکن آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کریں گی۔ اقرا عزیز نئے ڈرامے ‘‘جھوٹی’’ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے منگیتر یاسر حسین ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

The post سیاحت کی شوقین اقرا عزیز کا آئٹم نمبر کرنے سے انکار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پنجاب کابینہ کے وزراء میں ہلچل ۔۔۔ وزیراعظم نے کئی اہم وزیروں سے قلمدان واپس لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرین سنگل دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان پیدا ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ میں تبدیلی پر غور و فکر کیا جارہا ہے ۔ میاں اسلم اقبال سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر بھی لگانے کا فیصلہ

کیا جارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تبدیلیوں کا گرین سنگل دیا ہے ۔ اس سے قبل معروف صحافی عمران یعقوب نے پنجاب کابینہ پر تبصرہ کرتے ہوے خبر دی تھی کہ آنے والے دنوں میں تین سے چار وزراء کے قلمدان اور محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔

The post پنجاب کابینہ کے وزراء میں ہلچل ۔۔۔ وزیراعظم نے کئی اہم وزیروں سے قلمدان واپس لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرین سنگل دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکار زارا ملک کی بہن کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

لاہور( این این آئی) اداکار زارا ملک کی بہن کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اداکارہ نے اپنی بہن کی شادی پر خوب ہلہ گلہ کیا ۔شوبز ستاروں کی جانب سے زاراملک کی بہن کو تحائف دئیے گئے اور نئی زندگی کی شروعات کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

The post اداکار زارا ملک کی بہن کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

ممبئی(این این آئی) مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت پر جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے وہیں بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے

تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

The post بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارہ تابندہ علی کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرلیا گیا

لاہور( این این آئی )اداکارہ تابندہ علی کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرلیا گیا جس سے اداکارہ سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ بتایا گیا ہے نا معلوم ہیکر کی جانب سے اداکارہ کے اکائونٹ کو آپریٹ کر کے انکے دوستوں اور پرستاروںکوگمراہ کیا جارہا ہے ۔ اداکارہ نے شدید

تشویش کااظہار کرتے ہوئے دوستوں اور پرستاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ میرے اکائونٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی طرح کی متنازعہ اطلاعات اور تصاویر پر بالکل بھی توجہ نہ دیں ۔میں اس سلسلہ میں فوری ایف آئی اے میں باضابطہ درخواست دے رہی ہوں۔

The post اداکارہ تابندہ علی کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Thursday, August 29, 2019

بھارتی مسلمان پاکستان کیلئے کونسا کام کر رہے ہیں؟ مودی حکومت نے الزام عائد کرتے ہوئے کیا اعلان کر دیا

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں پر کشمیر کے معاملے میں پاکستان کی حمایت کرنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر برائے ترقی انسانی وسائل پرکاش جاوادیکر نے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حکومتی پالیسی پر تنقید اس لیے کی تاکہ پاکستان اقوامِ متحدہ میں جواز فراہم کرسکے اور اس لیے بھی

تاکہ اپنے مسلمان اکثریت والے حلقے کو راضی کرسکیں۔بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے کہا کہ کشمیر میں معاملات ٹھیک نہیں اور اطلاعات ہیں کہ لوگ مررہے ہیں، آپ غلط ہیں راہول گاندھی کشمیر میں میں سب صحیح ہے نہ وہاں تشدد ہے نہ لوگ مررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کو لکھی گئی درخواست میں ان کا بیان شامل کیا اور کہا کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات کو بھارتی اپوزیشن رہنما نے بھی تسلیم کیا ہے۔پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے راہول گاندھی کے لوک سبھا کے حلقے وایاند کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں پر فرقہ واریت تبصرہ بھی کیا۔بھارتی وزیر نے کہا کہ راہول گاندھی نے کشمیر کے حوالے سے تنقیدی ریمارکس اپنی ووٹ بینک سیاست کی وجہ سے دیے اور حیرانی کا اظہار کیا کہ کیا ان کی ذہنیت نئے حلقے سے الیکشن لڑنے کی وجہ سے ہے۔بھارتی وزیر نے کہا کہ وایاند سے جیتے تو سوچ بدلی جس پر رپورٹر نے سوال کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے تو پرکاش جاوادیکر کا کہنا تھا کہ ان کا تبصرہ حلقے کے لیے نہیں اس کے نمائندے کے لیے تھا۔تاہم وزیر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وایاند کا نمائندہ بننے نے راہول گاندھی کو کس طرح بھارت کے خلاف پاکستان کوجواز فراہم کرنے پر مجبور کیا۔صحافی نے پوچھا کہ کیا بے جی پی یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر امیٹھی(راہول گاندھی کا پہلا حلقہ) اور وایاند میں پائی جانے والی رائے مختلف ہے؟ یا ان کا مطلب یہ تھا کہ شمالی بھارت کے حلقے امیٹھی کے عوام جنوبی بھارت کے حلقے وایاند سے زیادہ محب وطن ہیں۔اس کے باجود بھارتی وزیر نے اس حوالے سے جنم لینے والے شکوک شبہات کو دور کرنے سے انکار کیا۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کھلے لفظوں میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ کا مطالبہ کیا جس میں کانگریس کو ہندو دہشت گردی کے بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وایاند سے راہول گاندھی کے الیکشن میں حصہ لینے پر کہا تھا کہ ہندو کمیونٹی کو اب پتا چل چکا ہے اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ راہول گاندھی کو اس جگہ سے الیکشن لڑنا پڑا جہاں اقلیت اکثریت ہے۔

The post بھارتی مسلمان پاکستان کیلئے کونسا کام کر رہے ہیں؟ مودی حکومت نے الزام عائد کرتے ہوئے کیا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پی ٹی آئی کا ایک سال، ہر پاکستانی مزید کتنے ہزار کا مقروض ہو گیا ایک سال میں مجموعی قرضہ ایک لاکھ 36 ہزارسے بڑھ کرکتنا ہو گیا ؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرضوں میں مزید 46ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔ 1947ء سے جون 2018ء تک یعنی 70 سال میں آنے والی ہر حکومت نے مجموعی طور پر ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 36 ہزار روپے تک قرضوں کا بوجھ ڈالا۔ جولائی 2018ء سے

جون 2019ء تک یہ اعداد و شمار اونچی چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں یعنی ہر شہری پر واجب سابقہ قرضے میں 46 ہزار روپے اضافی۔ ماضی کی بیان بازی کے برعکس، پی ٹی آئی حکومت سرکاری قرضوں میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مشترکہ ادوار میں لیے گئے قرضوں سے بھی زیادہ کا اضافہ کرتی جا رہی ہے۔

The post پی ٹی آئی کا ایک سال، ہر پاکستانی مزید کتنے ہزار کا مقروض ہو گیا ایک سال میں مجموعی قرضہ ایک لاکھ 36 ہزارسے بڑھ کرکتنا ہو گیا ؟ تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے : ثناء جاوید

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ،پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر

قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ دوسروںکے کام میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرتی ہوں اور میرے خیال میں ہر شخص کو اسی طرح کرنا چاہیے کیونکہ اس سے لڑائی جھگڑے جیسے مسائل جنم نہیں لیتے۔

The post مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے : ثناء جاوید appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ، احسن خان

لاہور( این این آئی)نامور اداکار و میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،میرایہ ماننا ہے کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نئے تجربات کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ،پاکستان کی ثقافت بہت خوبصورت ہے اور دنیا کواس سے روشناس کرانا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ ہمیں ثقافت پر فخرہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں ۔ جوں جوں حالات ٹھیک ہو

رہے ہیں دنیا میں ہمارا سوفٹ امیج سامنے آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے آنے والے تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ۔نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہے ۔

The post نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ، احسن خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عامر لیاقت پارٹی سے ناراض ، فردوس عاشق اعوان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ، کیا کہہ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف رہنما عامر لیاقت ایک بار پھر پارٹی سے ناراض ، وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر تنقید کے نشتر برسادیئے ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے فردوس عاشق اعوان کو پر کڑی تنقید

کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کرپشن کو تحفظ دینے کا الزام ہے ۔ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم کی جانب سے کشمیر آور منائے جانے کے اعلان کی جہاں تحسین کی وہیں انہوں نے ٹوئٹر کےذریعے فردوس عاشق اعوان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

The post عامر لیاقت پارٹی سے ناراض ، فردوس عاشق اعوان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ، کیا کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

خواتین مسجد میں نماز ادا کر سکتیں ہیں یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر خواتین مساجد میں نمازادا کرنے کیلئے اجازت مانگیں تو مرد حضرات انہیں منع نہیں کر سکتے ، بشرط یہ کہ خاتون پردہ میں ہو اور اس کے جسم سے کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئے جسے اجنبی لوگوں کے لیے دیکھنا جائز نہ ہو۔ حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: ’’حضرت سالمؓ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا :جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں آنے کی اجازت مانگے تو وہ اسے منع نہ کرے، (صحیح بخاری:5238)‘‘۔مذکورہ شخص کا یہ کہنا کہ ’’

عورتوں کے مسجد میں جانے کی ممانعت اجماعِ صحابہؓ سے ثابت ہے اور ناسخ کے درجے میں ہے ‘‘، درست نہیں ہے ، ان احادیث مبارکہ کو کیسے نظر انداز کیاجاسکتا ہے ۔(۱)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایاہے کہ جب تمہاری عورتیں مسجد میں جانے کی اجازت مانگیں تو ان کو مساجد میں جانے سے منع نہ کرو ،حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے صاحبزادے بلال نے کہا: خدا کی قسم ! ہم انہیں مسجد میں جانے سے ضرور منع کریں گے، راوی کہتا ہے کہ پھر حضرت عبداللہ بن عمرؓ بلال پر اس قدر شدید ناراض ہوئے کہ اتنا کسی اور پر ناراض نہیں ہوئے تھے اور فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کا فرمان بیان کرتا ہوں اورتم کہتے ہو کہ میں ضرور منع کروں گا ،(صحیح مسلم: 442)‘‘۔(۲)ترجمہ:’’ حضرت مجاہدؒ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی عورتوں کو رات کے وقت مسجد میں جانے کی اجازت دو، ان کے بیٹے واقد نے کہا : پھر یہ عورتیں اس اجازت کو برائی کا بہانہ بنالیں گی، یہ سن کر حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے ان کے سینہ پر مارا اور فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں اورتم انکار کرتے ہو ،(صحیح مسلم:442)‘‘۔(۳)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،

ان سے کہا گیا: آپ گھر سے کیوں نکلتی ہیں، جبکہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عمرؓ کو آپ کا نکلنا ناگوار ہے اور اُنہیں اس پر غیرت آتی ہے، وہ کہنے لگیں: پھر اُنہیں مجھے منع کرنے سے کیا چیز مانع ہے؟ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا: انہیں منع کرنے سے رسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)‘‘۔حافظ ابن حزم اندلسیؒ لکھتے ہیں:

ترجمہ:’’ اس بات پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات تک عورتوں کو مسجد میں آنے سے کبھی نہیں روکا، نہ ہی خلفائے راشدین ؓ نے آپ کے بعد یہ کام کیا، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ عمل منسوخ نہیں ہوا، جب اس کا غیر منسوخ ہونا یقینی ہے تو یہ نیکی کا کام ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو نبی اکرم ﷺ اسے برقرار نہ رکھتے اور ان عورتوں کو بے فائدہ بلکہ نقصان دہ تکلیف میں مبتلا نہ چھوڑتے،

ایسا کرنا تنگی و تکلیف تو ہوسکتا ہے، خیر خواہی نہیں (حالانکہ رسول اللہ ﷺ سب سے بڑے خیر خواہ ہیں)، (اَلْمُحَلّٰی لِاِبْنِ حَزَم،جلد2،ص:176)‘‘۔عہدِ فاروقی میں خلیفۂ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فسادِ زمانہ کے سبب عورتوں کے مسجد آنے پر پابندی لگادی تھی، لیکن اس پابندی کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،

حضرت ابن عمرؓ نے اس کا سبب یہ بتایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کورسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)۔ترجمہ:’’عمرہ سے روایت ہے : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ عورتوں کے اس بناؤ سنگھار کو دیکھ لیتے جو انہوں نے اب ایجاد کیا تو اُنہیں (مسجد میں آنے سے ) منع فرما دیتے، جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا تھا ۔ میں نے عمر ہ سے پوچھا :کیا اُنہیں منع کر دیا گیا تھا؟، انہوں نے فرمایا: ہاں ،(صحیح بخاری:869)‘‘۔

The post خواتین مسجد میں نماز ادا کر سکتیں ہیں یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے اوربھونڈے انداز میں ریمکس کرنے پر بالی ووڈ کو ا?ڑے ہاتھوں لے لیا۔چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر ا?ئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ’’دوربین‘‘ کو پاکستانی گانے چراکران کے بھونڈے ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ

بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔

The post پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پکار پر رابی پیرزادہ کا بڑا اعلان

لاہور (این این آئی) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے (آج)جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک پہنچنے اور 6 ستمبر کو پاک فوج کے کسی شہید کے گھر جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوں، (آج) جمعہ کو 12 بجے لبرٹی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوں گی، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم

عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ تمام پاکستانی ہر جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں اور ان کیلئے آواز اٹھائیں۔رابی پیر زادہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی اپیل پر بھی لبیک کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 6 ستمبر کو کسی شہید کے گھر ضرور جائیں گی۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 6 ستمبر کو کسی ایک شہید کے گھر ضرور جائیں اور ان کا شکریہ ادا کریں ۔

The post وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پکار پر رابی پیرزادہ کا بڑا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

نیمل خاور نے اپنا ضروری سامان میکے شفٹ کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد نیمل خاور خان بھی ہر لڑکی کی طرح اپنے شوہر کے گھر منتقل ہوچکی ہیں۔ نئے گھر میں منتقلی کے بعد انہوں نے پرانے گھر سے اپنا ضروری سامان بھی شفٹ کرنا شروع کردیا ہے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے شادی اور ولیمے سے فراغت

کے بعد دلہن کے میکے کا رخ کیا اور وہاں سے ضروری سامان نئے گھر میں شفٹ کرنا شروع کردیا۔ جب نئے نویلے دولہا دلہن نیمل خاور کے پرانے کمرے سے ان کی پسندیدہ پینٹنگ اٹھا کر لے جارہے تھے تو ایسے میں نیمل کی بہن فضہ خاور نے ان کی ویڈیو بنالی۔ فضہ خاور نے انسٹاگرام پر حمزہ اور نیمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں مذاق میں چور قرار دے دیا۔

The post نیمل خاور نے اپنا ضروری سامان میکے شفٹ کرنا شروع کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کیساتھ ایسی کیا حرکت کر ڈالی کہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں

نیو یارک (این این آئی) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کئی اداکار بھی دونوں کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں دونوں کا رشتہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ایک خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا۔عاصم اظہر نے امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے اپنے

کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے خواتین مداح ان کا ہاتھ پکڑ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آئی تو ہانیہ عامر سے یہ بالکل برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’ ہاتھ چھوڑ‘۔ہانیہ عامر کی جانب سے جب غصے کا اظہار کیا گیا تو دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے عاصم کو مشورہ دیا کہ ہاتھ چھوڑ دیں۔آئمہ بیگ کے مشورے کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون مداح کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے۔

The post کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کیساتھ ایسی کیا حرکت کر ڈالی کہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

دل ، کمر اور مہروں میں درد،آصف زرداری پمز منتقل ، ہسپتال کی سکیورٹی سخت ، پولیس کی اضافی نفری تعینات

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل

کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب پمز ہسپتال میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اس سلسلے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ۔دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زر داری سے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دیدی۔

The post دل ، کمر اور مہروں میں درد،آصف زرداری پمز منتقل ، ہسپتال کی سکیورٹی سخت ، پولیس کی اضافی نفری تعینات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فیس بک نے پولیو ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے پپیجز کو بلاک کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)حکومت پاکستان کی درخواست پر سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے پولیو ویکسین کے خلاف غلط خبریں پھیلانے والے 31 پپیجز کو بلاک کر دیا ہے۔ایک رپورٹ مطابق پولیو ویکسین کے خلاف بیمار ذہنیت رکھے والے کچھ افراد نے فیس بک پر باقاعدہ مہم چلا رکھی تھی۔ان لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیو کے قطرے پینے کی وجہ سے ایک سال کی بچی کا انتقال ہوا ہے تاہم ڈاکٹرز کی

رپورٹ میں ثابت ہوا کہ گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنسنے کی وجہ سے بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔رواں سال مئی کے مہینے میں حکومت نے فیس بک انتظامیہ سے پولیو ویکسین کے خلاف منظم مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام عناصر کے خلاف لڑیں گے جو پولیو مہم کو سبوتاج کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے ملک بھر میں جنوری 2019 سے جولائی 2019 تک پولیو کے 53 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔یہ انکشاف انسداد پولیوپروگرام کی رپورٹ میں کیا گیاہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس عرصے میں خیبر پختونخوا میں ٹوٹل 41 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تعداد بنوں میں سامنے آئی ہے جہاں 21 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں جنوری 2019 سے جولائی 2019 تک 5 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح سندھ میں تین جبکہ بلوچستان میں چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف جون میں 25 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post فیس بک نے پولیو ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے پپیجز کو بلاک کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا،ہندوستان بھر میں ہنگامہ برپا

لاہور( آن لائن )گوتم گھمبیر دماغی طور پر انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ شخص ہے، شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے بھارتی کرکٹر سے متعلق خیالات کو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان کی سرعام ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کا ایک بیان ٹوئٹ کیا

ہے کہ جس میں گوتم گھمبیر سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ایک انتہائی کمزور اور بے حد خوفزدہ قسم کا شخص ہے۔آفریدی کے اس ٹویٹ نے گوتم گمبھیر کو حواس باختہ کردیا جنہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ساتھیوں،اس تصویر میں شاہد آفرید ی اس وقت شاہد آفریدی سے پوچھ رہا ہے کہ اس وقت شاہد آفریدی کو شاہد آفریدی کو شرمندہ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہئے ،تو اب یہ بات ثابت ہوچکی کہ شاہد آفریدی ابھی تک میچور نہیں ہوسکا ہے۔

The post شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کو ذلیل کرکے رکھ دیا،ہندوستان بھر میں ہنگامہ برپا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

اسلام آباد(آن لائن) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے، ترقی ہوگی تو

روزگار بڑھے گا، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کے لیے اہم ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں، پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے پیغام دے دیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ہے، اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

The post تمام مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مشیر خزانہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ، عدالتی عملے کے وارنٹ جاری

لاہور(آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت میں کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی عملے کے ورانٹ جاری کر دئیے گئے۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جسکے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک

کیلئےملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ان کا کہنا ہے فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔اداکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

The post اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ، عدالتی عملے کے وارنٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

کشمیریوں کی نسل کشی کی تیاریاں، سرینگر میں بنکرز قائم، شوٹرز تعینات

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 25 واں روز، بھارتی فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سری نگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔

مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا 25 واں روز، بھارتی فوج نے احتجاج کے لیے نکلنے والوں سے مزید سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سری نگر میں دو درجن سے زائد نئے مورچے قائم کر دئیے جہاں ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔بھارتی فوج کے مطابق ممکنہ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں چار ہفتوں سے نقل و حرکت پر پابندیاں ہیں۔ کاروبار زندگی معطل، موبائل اورانٹرنیٹ سروسز بھی بند ہیں۔ گھروں میں محصور کشمیریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا دودھ، ادویات ختم ہو گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانچ اگست سے تقریبا تمام حریت رہنما نظربند ہیں، سیاسی رہنماؤں سمیت دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھربرطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال آتش فشاں کے مترادف ہے جو پھٹنے کو تیار ہے۔ گرفتاریوں نے کشمیری خاندانوں کی زندگی تباہ کر دی ہیں۔ جیل کے گیٹ پر بچوں سے ملنے کیلئے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔اخبار دی گارڈین نے مودی سرکار کے مظالم بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی فوج چادراور چارد یواری کا تقدس پامال کرنے لگی۔ نوجوان نہ ملنے پر اس کے والد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔

گرفتار افراد کو لکھنو، بریلی اور آگرہ کی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایسے آتش فشاں کا منظر پیش کر رہا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔ سخت سیکورٹی کے باوجود کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں۔دی گارڈین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جیل کے باہر اپنے بچوں سے ملنے آئے والدین کی لمبی قطاریں ہوتی ہیں۔ جیل میں داخلے کے لیے ملنے والوں کے بازو پر خفیہ کوڈ کی مہر لگائی جاتی ہے، ایک ماں کے ہاتھ پر شتر مرغ اور مگرمچھ کی مہر دیکھی۔

The post کشمیریوں کی نسل کشی کی تیاریاں، سرینگر میں بنکرز قائم، شوٹرز تعینات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ڈیل کی اطلاعات حقیقت میں تبدیل ، شریف فیملی کے معاملات طے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بیان دیا تھا کہ میں جان دے دوں گا ،معاملات طے نہیں کروں گا۔ لیکن پھر انہوں نے کہا کہ پیسے دے دو اور باہر چلے جائیں۔ اس کے بعد اعجاز شاہ نے مزید لچک دکھا دی، شاہد مسعود نے کہا کہ یہ معاملات کافی حد تک آگے بڑھ گئے ہیں۔پیسوں پر معاملات ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف کو

علامت کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے ، یعنی پہلے شہباز شریف ہی فعال تھے یا اور بھی شخصیات ہیں جن کا ریاستی اداروں سے تعلق ہے۔ کوئی ریٹائرڈ شخصیات ہیں یا سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں جو افتخار چوہدری کے ساتھ ہوتے تھے اور ان کا لاہور سے تعلق ہے۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ابھی دو تین ماہ لگیں گے جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ دو تین ماہ کیوں کہہ رہے ہیں ، میری اطلاع کے مطابق تو معاملات طے پا چکے ہیں ۔

The post ڈیل کی اطلاعات حقیقت میں تبدیل ، شریف فیملی کے معاملات طے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش،شرکا ء کے دل موہ لیے

ریاض (ای این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ۔ نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ جس خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہیں۔سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان

دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا انعقاد ریاض میں 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اللحیانی نے کہا کہ الریاض میں منعقدہ نمائش میں کسوہ کعبہ کی 25 نایاب تصویری فن پاروں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ جو غلافہ کعبہ کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔

The post غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش،شرکا ء کے دل موہ لیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

ترکی سن لے، ایس 400 اورایف 35 دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے، امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیردفاع مارک اسپر نے ترکی پرایک بار پھرواضح کیا ہے کہ ترکی کو روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور امریکا کے لڑاکا طیارے ایف 35میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایس 400اور ایف 35ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ترکی پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام ایس400سے دست بردار ہوجائے۔

اس کے بعد ہم حالات کو کنٹرول کرلیں گے۔اسپرکا کہنا تھا کہ ایران اور شمالی کوریا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے تاثر کی سختی سے تردید کی۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے عالمی مشن میں برطانیہ، بحرین اور آسٹریلیا بھی شرکت کریں گے۔ توقع ہیکہ مزید ملک بھی اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مارک اسپر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ عسکری محاذ آرائی کا کوئی امکان نہیں بلکہ امریکا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کیسفارتی حل کی تلاش میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عراق میں ہماری توجہ دہشت گرد تنظیم داعش کی بیخ کنی پرمرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

The post ترکی سن لے، ایس 400 اورایف 35 دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے، امریکا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

امریکا کا اسرائیل میں انتخابات سے قبل مشرقِ اوسط امن منصوبہ جاری نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اسرائیل میں آئندہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے قبل اپنے تاخیر کا شکار مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبے کے سیاسی حصے کا ا علان نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ہم نے امن منصوبے کے سیاسی حصے کو اسرائیل میں انتخابات سے قبل جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا بظاہر مقصد اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت سے گریز ہے۔ان انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔وہ قبل از یں اپریل میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حکومت کی تشکیل کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔اس کے بعدصدر ٹرمپ کی مشرقِ اوسط کے لیے ٹیم نے امن منصوبے کے سیاسی حصے کا اعلان موخر کردیا تھا۔خود صدر ٹرمپ نے سوموار کو کہا تھا کہ مجوزہ امن منصوبے کا اسرائیلی انتخابات سے قبل اعلان کیا جاسکتا ہے۔امریکا نے جون میں بحرین میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں مجوزہ امن منصوبے کے اقتصادی حصے کا اعلان کیا تھا اورا س میں شریک ہونے والے دوسرے ممالک کے وزراء کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم خلیجی لیڈروں نے اس اقتصادی منصوبے پر دست خط نہیں کیے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل سیاسی منصوبے کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔اس کانفرنس میں مشرقِ اوسط کے لیے 50 ارب ڈالر کے اقتصادی منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے تحت فلسطین اور ہمسایہ عرب ریاستوں کی معیشتوں کی بہتری کے لیے ایک عالمی سرمایہ کاری فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔اس کے علاوہ غربِ اردن اور غزہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی لاگت سے ایک ٹرانسپورٹ راہداری تعمیر کی جائے گی۔

The post امریکا کا اسرائیل میں انتخابات سے قبل مشرقِ اوسط امن منصوبہ جاری نہ کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Wednesday, August 28, 2019

حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں شہری آبادی پر گولہ باری ’’یواین‘‘ ایلچی کے اعلان کے لئے چیلنج

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہرمیں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنگ بندی معاہدے کے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پرشدید گولہ باری شروع کی ہے ، یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس نے کہا ہے کہ یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے اسٹاک ہوم معاہدے کی روشنی میں الحدیدہ میں

جنگ بندی کی تجاویز پرعمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں تجارتی مرکز مجمع اخوان پر توپ خانے اور میزائلوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے امدادی کارکنوں نے اپنی جانوں پرکھیل کرآگ بجھائی۔مقامی ذرائع نے مزید کہا کہ الحدیدہ میں کئی مقامات پر حوثی ملیشیا نے اپنے جنگجو پھیلا دیے ہیں۔ مرکزی شاہرائوں اور ملحقہ سڑکوں پرجگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔الحدیدہ کے مشرقی علاقے میں حوثیوں کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے مشرق میں مشین گنوں اور دیگر اسلحہ سے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے تاکہ جنگجوئوں کو التحیتا اور حیس تک رسائی اور نقل وحرکت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔درایں اثناء حیس میں حوثی نشانہ باز جنگجوئوں نے فائرنگ کرکے ایک عمر رسیدہ خاتون اور ایک بچی کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ زیریں سبعہ میں پیش آیا۔طبی ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے حوثی نشانہ بازوں نے 60 سالہ سعیدہ عبدہ جبریلہ اور 13 سلہ بچی نوال عبداللہ رشید کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں شہری آبادی پر گولہ باری ’’یواین‘‘ ایلچی کے اعلان کے لئے چیلنج appeared first on JavedCh.Com.



loading...

اسرائیل کا بھارت کو خطرناک ترین اور جدید ترین 2000بم دینے کا اعلان ،ایک بم کا وزن کتنا ہوتا ہے اور یہ کتنی تباہی پھیلاتا ہے؟جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کا اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کرنے کا اعلان،بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔یاد رہے کہ بھارتی ائیرفورس کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سپائس بم دنیا کا سب سے جدید ترین اسرائیلی ساختہ میزائل ہےجسے اسرائیلی سائنسدانوں نے سالوں کے تجربات اور مشاہدات کے بعد انتہائی موثر ترین ہتھیار کے طور بنایا تھا یہ میزائل ٹیکنالوجی اسرائیل ہی کے پاس ہے اور اسرائیل اسے کسی بھی طرح دنیا کے سامنے نہیں آنے دینا چاہتا تھا، یہ وہ میزائیل ہے کسی بھی قسم کی چوک اور ہدف رد ہونے کے سوالوں جوابوں سے بھی دور ہے یعنی آپ کہہ لیں کہ اس سے کوئی بھی ہدف رد ہوجانا ناممکن ہے. اسکے نشانہ کو ہٹ 99.98% کنفرم ہے۔900 کلوگرام کے اس بم کے سبب ہونے والی تباہی بھی کلومیٹرز پر محیط ہوتی ہے اس میزائل کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اس میزائل کوہدف کی تصاویر پہلے دے دی جاتی ہے کہ یہاں پر ہٹ کرنا ہے پھر میزائیل لانچ ہونے کے بعد اپنے ہدف کوتلاش کرکے نشانہ بناتا ہے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جی پی ایس جیمنگ میزائیل کے آڑے نہ آسکے۔

The post اسرائیل کا بھارت کو خطرناک ترین اور جدید ترین 2000بم دینے کا اعلان ،ایک بم کا وزن کتنا ہوتا ہے اور یہ کتنی تباہی پھیلاتا ہے؟جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

غزہ میں بم دھماکے،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردئیے

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی حکمراں حماعت کی طرف سے غزہ کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردئیے اورکہاہے کہ حماس کی طرف سے فلسطینی جنرل انٹیلی جنس پرغزہ میں بم دھماکوں اور افراتفری پھیلانے میں ملوث ہونے کے الزامات باطل ہیں۔ فلسطینی انٹیلی جنس کا غزہ میں بدامنی پھیلانے میں ہاتھ نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی حکومت نے حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حماس اپنی ناکامیا چھپانے اور غزہ میں جرائم میں ملوث

اصل عناصر پر پردہ ڈالنے کے لیے بھونڈی الزام تراشی کررہی ہے۔ غزہ میں بم دھماکے حالات کشیدہ کرنے اور امریکا اور اسرائیل کی فلسطینی قوم کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کی مساعی کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ حماس امریکا اور اسرائیل کے بجائے فلسطینی اتھارٹی پر بے جا الزام تراشی کر کے حقائق چھپانے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔فلسطینی حکومت نے ایک بار پھر حماس پر زور دیا کہ وہ 10 دسمبر2017ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائے مصالحتی معاہدے پرعمل درآمد کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا اقتدار قومی حکومت کے حوالے کرے۔

The post غزہ میں بم دھماکے،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب اورامریکا کی خلیجی خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں پراتفاق

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان جاری تنازع کے حل میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان دوروزقبل امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔ نائب وزیردفاع امریکی حکام سے خلیجی خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کی روک تھام پربات چیت کریں گے۔

The post سعودی عرب اورامریکا کی خلیجی خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں پراتفاق appeared first on JavedCh.Com.



loading...

عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب پرحملے کے لیے چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کرکے اسے مارگرایا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی

علاقے پربمباری کے لیے اڑایا تاہم اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

The post عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ،رینج290کلو میٹر،جانتے ہیں  اس میزائل میں ایسی کیا خصوصیت ہے کہ جس سے دشمن بھی کانپ اٹھے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ ، میزائل نے زمین سے زمین تک کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائل کی کل رینج290کلو میٹر ہے ، یہ تجربہ گزشتہ شب کیا گیا ، جس سے اس میزائل کی خصوصیت کا پتہ چلتا ہے ، میزائل رات کے وقت بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتاہے ، صدر، وزیر اعظم ،آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

The post پاکستان کا غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ،رینج290کلو میٹر،جانتے ہیں  اس میزائل میں ایسی کیا خصوصیت ہے کہ جس سے دشمن بھی کانپ اٹھے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

آسام کے مسلمانوں کے لیے شہریت کے حصو ل پر امریکا میں تشویش

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کے ایک مشاورتی بورڈ نے بھارتی ریاست آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران ممکنہ زیادتیوں کے حوالے سے انہیں تحفظات ہیں،واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس

بورڈ کے سربراہ ٹونی پیرکنز نے کہاکہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران ممکنہ زیادتیوں کے حوالے سے انہیں تحفظات ہیں کیونکہ اس عمل میں لوگوں کے لیے اپنے مذہب سے متعلق تفصیلات بتانا لازمی ہے۔ ان کے بقول یہ طریقہ بھارت میں مذہبی آزادی کے نظریات کے منافی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔

The post آسام کے مسلمانوں کے لیے شہریت کے حصو ل پر امریکا میں تشویش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

فواد چوہدری کی ایسی حرکت کہ عمران خان سخت برہم ہوگئے آخر ہوا کیا؟وفاقی وزیر خاموش نہ رہے ، سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹوئٹ پرشدید برہم ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے فواد چوہدری سے شکوہ کیا ہے کہ منگل کے روز کابینہ کے فیصلوں کے حوالہ سے پریس کانفرنس جاری تھی اور آپ نے ٹوئٹ کر دیا، آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے جس کو بتانے کی ذمہ داری دی گئی ہے بہتر ہے وہ ہی بتائے۔دوسری جانب تصدیق

کے لیے وفاقی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صرف ٹوئٹ کرنے کے وقت پر بات کی تھی۔یادرہے کہ فواد چوہدری نےمنگل کو اس وقت ٹوئٹ کیا تھا جب وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کابینہ کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی اسی قسم کا شکوہ فواد چوہدری سے کرچکے ہیں ۔

The post فواد چوہدری کی ایسی حرکت کہ عمران خان سخت برہم ہوگئے آخر ہوا کیا؟وفاقی وزیر خاموش نہ رہے ، سب کچھ بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

بجلی کے بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار! فی یونٹ قیمت میں اتنا اضافہ کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی دی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے

زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

The post بجلی کے بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار! فی یونٹ قیمت میں اتنا اضافہ کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

سعودی عرب میں ایڈوانس ٹیکنالوجی اورسائبر سکیورٹی اکیڈمی کے قیام کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایڈوانس ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ایک نئی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کا محکمہ دفاع سائبر سکیورٹی کے میدان میں سائبر خطرات کی روک تھام میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے میدان میں

سعودی عرب کا شمار عالمی سطح پر13 ویں نمبر پرہے جب کہ عالمی سطح پرسائبر سیکیورٹی کے خطرات کا درجہ 16 تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب کے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز ٹیکنالوجی پروگرام سے وابستہ 100 نوجوانوں کی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پراس پروگرام میں 32 ہزار امیدواروں نے شمولیت کی درخواست دی گئی تھی جن میں سے ایک سو کا انتخاب کیا گیا۔ تربیتی پروگرام 4 ماہ تک جاری رہا۔سائبر سکیورٹی پروگرام کے ایڈمنسٹریشن فیڈریشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے کہا کہ ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں میں ملازمت کی پیش کشوں کے 300 فی صد امکانات ہیں۔ ان کی اوسط تنخواہ 15 ہزار سعودی ریال تک ہوگی جب کہ 2030ء تک ہرپروگرام میں ایک سو سعودی شہریوں کو تیار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فضلاء مملکت میں مختلف سکیورٹی کمپنیوں میں خدمات انجام دینے کی صلاحیت حاصل کریں جس کے نتیجے میں بیرون ملک سے ماہرین منگوانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

The post سعودی عرب میں ایڈوانس ٹیکنالوجی اورسائبر سکیورٹی اکیڈمی کے قیام کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

Important For You

loading...