Pages

Friday, August 30, 2019

پاکستان میں اب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے بیٹری پر چلیں گے،فواد چوہدری نےاہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے ۔پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشہ بھی چلایا ۔

The post پاکستان میں اب موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے بیٹری پر چلیں گے،فواد چوہدری نےاہم اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...