لاہور(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 31 اگست کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ
نے کیس پر سماعت کی۔ مولانا خادم حسین رضوی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ملزموں کی جانب سے وکیل احسان علی عارف اور وکیل طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔ سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی سمیت 24 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
The post سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑکا کیس ،خادم حسین رضوی فرد جرم کیلئے 31 اگست کو طلب appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment