Pages

Thursday, August 29, 2019

مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے : ثناء جاوید

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے ،پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر

قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ دوسروںکے کام میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرتی ہوں اور میرے خیال میں ہر شخص کو اسی طرح کرنا چاہیے کیونکہ اس سے لڑائی جھگڑے جیسے مسائل جنم نہیں لیتے۔

The post مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے : ثناء جاوید appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...