Pages

Saturday, August 31, 2019

اوورٹیک کرنے پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے معروف ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں جانتے ہیں اس ممبر اسمبلی کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے نگرپارکر تفریح کے لئے آنے والے جسٹس گلزار احمد نے تیزی سے اوور ٹیک کرنے والی ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد تھر تفریحی وزٹ پر آئے ہوئے تھے اور وہ اسلام کوٹ سے نگرپارکر جا رہے تھے کہ راستے میں ممبر قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کی گاڑیوں نے سائرن بجا کر تیزی سے آکر اوور ٹیک

کیاجس پر جسٹس گلزار احمد شدید غصہ ہو گئے اور ان کی گاڑیوں کو رکوا دیا۔جس گاڑی میں ممبر قومی سمبلی اور ان کی فیملی سوار تھی اس کو جانے دیااور باقی ساتھ پروٹوکول کی اضافی گاڑیوں مع پولیس موبائل کو نگرپارکر پولیس سٹیشن پر پولیس تحویل میں کھڑی کرا دیں۔اس ضمن میں ایس ایچ او نگرپارکر حامد مری نے بتایا کہ ایم این اے کی گاڑیوں کو فی الحال کھڑا کر دیا گیاہے۔واضح رہے قومی اسمبلی سکندر راھوپوٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ۔

The post اوورٹیک کرنے پرسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے معروف ممبر قومی اسمبلی کی گاڑیاں تھانے میں بند کرادیں جانتے ہیں اس ممبر اسمبلی کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...