Pages

Tuesday, August 27, 2019

مسئلہ کشمیر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے زبردست اعلان کردیا ‎

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے محمد بن سلمان

کو خطے کی تازہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشمیر پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

The post مسئلہ کشمیر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے زبردست اعلان کردیا ‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...