لاہور( آن لائن )لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران محسن عباس کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات خارج کردی گئیں۔تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنا پر محسن عباس کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔محسن عباس نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ایڈشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ وکیل محسن عباس
کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بنا پر درخواست ضمانت واپس لی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا ہے ۔
The post اداکار و گلوکار محسن عباس اور اہلیہ فاطمہ تنازع ، قصور وار کون ہے؟تفتیشی رپورٹ نے ذمہ دار کا تعین کردیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment