Pages

Tuesday, August 27, 2019

ن لیگ کی ایم پی اے راحیلہ خادم بجلی چوری کرتے پکڑی گئی واردات ڈالنے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا گیا اور کل کتنی رقم کے برابر بجلی چوری کی؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے بجلی چوری کرتے پکڑی گئی۔لیسکو ذرائع کے مطابق راحیلہ خادم حسین کی لاریکس کالونی مغلپورہ میں واقع رہائشگاہ پر بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں انگوری باغ سب ڈویڑن میں رات گئے

کارروائی کی گئی۔ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون رکن اسمبلی نے 5 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی ہے۔ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری نے بتایا کہ خاتون رکن اسمبلی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلیے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروادیا ہے۔ لیسکو چیف کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیا ز آپریشن کر رہے ہیں۔

The post ن لیگ کی ایم پی اے راحیلہ خادم بجلی چوری کرتے پکڑی گئی واردات ڈالنے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا گیا اور کل کتنی رقم کے برابر بجلی چوری کی؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...