Pages

Wednesday, August 28, 2019

آسام کے مسلمانوں کے لیے شہریت کے حصو ل پر امریکا میں تشویش

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کے ایک مشاورتی بورڈ نے بھارتی ریاست آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران ممکنہ زیادتیوں کے حوالے سے انہیں تحفظات ہیں،واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس

بورڈ کے سربراہ ٹونی پیرکنز نے کہاکہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران ممکنہ زیادتیوں کے حوالے سے انہیں تحفظات ہیں کیونکہ اس عمل میں لوگوں کے لیے اپنے مذہب سے متعلق تفصیلات بتانا لازمی ہے۔ ان کے بقول یہ طریقہ بھارت میں مذہبی آزادی کے نظریات کے منافی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے لیے انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ سن1971سے قبل ان کے والدین یا ان سے بھی پہلے کی نسل اس ریاست میں رہائش پذیر تھی۔

The post آسام کے مسلمانوں کے لیے شہریت کے حصو ل پر امریکا میں تشویش appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...